لاہور میں معذور بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پولیس نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔
مقامی اخبار ’ جنگ ‘ کے مطابق ایس پی کینٹ نے بتایا کہ ملزم کی شناخت رشید کباڑیہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزم گلی میں کھیلتی ہوئی 15 سالہ ذہنی معذور بچی کو ورغلا کر دکان میں لے گیاتھا جہاں اس نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔
ایس پی کینٹ نے صاعد عزیزنے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔