مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو ...
مریم نواز کے بیٹے جنید صفد ر کی اپنے نکا ح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو وائرل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لند ن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی اپنے نکاح کی تقریب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈ یا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق جنید صفد کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرا م پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی جس میں وہ اپنے نکا ح کی تقریب کے دوران ماضی کا مقبول ترین گانا’ کیا ہو اتیرا وعدہ‘ خوبصورت آواز میں گا رہے ہیں۔
انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’ جنید صفدر ایک بار پھر اپنے عزیز انکل حمزہ شہباز کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے‘۔

ویڈیو میں جنید صفدر کے پہلو میں ان کی اہلیہ بھی موجود ہیں جو شوہر کی گلوکاری سے محظوظ ہورہی ہیں جبکہ جنید کی گلوکار ی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔