کرکٹ شاہین شاہ آفریدی بیٹے کے باپ بن گئے
لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرشاہین شاہ آفریدی کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کے ساتھ ہی شاہد آفریدی نانا بن گئے۔ شاہین آفریدی بیٹے کے باپ اور شاہد آفریدی نانا بن گئے، فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کا نام علی یار رکھا ہے۔واضح رہے کہ شاہین آفریدی کی شادی شاہد آفریدی کی بیٹی انشاء_ آفریدی سے گزشتہ برس ہوئی تھی دوسری جانب رشتہ داروں، دوستوں سمیت کرکٹ سے وابستہ شخصیات نے شاہین شاہ اور شاہد آفریدی کو مبارکباد دی ہے۔