پاکستان میں صرف غریب عوام کیلئے قانون ہے،آمنہ الیاس

     پاکستان میں صرف غریب عوام کیلئے قانون ہے،آمنہ الیاس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(فلم رپورٹر)پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف غریب عوام کے لیے قانون ہے، طاقتور لوگوں کیلئے کوئی قانون نہیں۔گزشتہ روز 23 اگست کو اداکار عفان وحید اور آمنہ الیاس کی رومانوی کامیڈی فلم‘مستانی’ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی، اس موقع پر اداکارہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اْنہوں نے فلم میں عالیہ نامی چنچل لڑکی کا کردار ادا کیا ہے۔آمنہ الیاس نے فلم میں اپنے کردار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جس نے زندگی میں کبھی کوئی دْکھ تکلیف نہیں دیکھی اور وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی جیتی ہے۔

، میں نے اپنے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے۔اس موقع پر صحافی نے ا?منہ الیاس سے پاکستان اور بھارت میں خواتین پر تشدد اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات سے متعلق سوال پوچھا جس پر اداکارہ نے کہا کہ میں ایک عورت ہونے کی حیثیت سے خود کو پاکستان میں محفوظ نہیں سمجھتی پاکستان میں قانون صرف غریب عوام کے لئے ہی ہے جوبہت افسوسناک بات ہے۔

مزید :

کلچر -