ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ درج 

ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ درج 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کر ائم رپو رٹر)امیر بلاج ٹیپو قتل کیس میں ملزم احسن شاہ کی ہلاکت کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ شادباغ میں درج کر لیا گیا۔سی آئی اے اقبا ل ٹاؤن ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور سب انسپکٹر شکیل بٹ ملزم احسن شاہ کو شادباغ مال مسروقہ کی نشاندہی کیلئے لیکر گئی تو عیسائیاں والا قبرستان میں پہلے سے موجود ملزمان نے پولیس  پر فائرنگ شر وع کر دی ملزمان کی فائرنگ سے احسن شاہ شدید مضروب ہو گیا ملزم نے بتایا کہ ایک کا نام علی رضا تھا باقی دو کس نامعلوم تھے احسن شاہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہا ں پر وہ جانبر نہ ہوسکا۔شا د با غ پولیس نے مقدمہ میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، پولیس پارٹی پر فائرنگ کی دفعات شامل کر کے دیگر ملز ما ن کی تلا ش شروع کر دی۔

مزید :

علاقائی -