شہریوں کو رکشہ میں سوار کرکے  لوٹ مار کرنیوالا گروپ گرفتار 

Aug 25, 2024

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) شہریوں کو رکشہ میں سوار کرکے لوٹ مار کرنیوالے گروپ کو گرفتار کر لیا  گیاکوٹ لکھپت پولیس نے قینچی سٹاپ پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کر تے ہو ئے ملزمان کو دوران کارروائی اسلحہ سمیت گرفتار کرلیاملزمان شہریوں کو رکشہ میں سوار کرکے مختلف سنسان جگہوں پر روک کر لوٹ مار کرتے تھے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں رکشہ، پستول اور لوٹی گئی نقدی برآمد کر لی۔  ملزمان رضوان، امیر حمزہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے  انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا گیا۔

 اورجرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں