سٹی ٹریفک پولیس، 4 اہلکار برخاست، متعدد کو دیگر سزائیں
لاہور (کر ائم رپو رٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور میں کرپشن،فرائض میں غفلت اور اختیارات سے تجاوز پر 4اہلکار برخاست،متعدد کو دیگر سزائیں سنا دی گئیں۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے فرائض میں غفلت برتنے،اختیارات سے تجاوز اور کرپشن پر مختلف سزاؤں کے احکامات جاری کیے۔ کرپشن چارجز ثابت ہونے پر 2ٹریفک وارڈنز اور 1ٹریفک اسسٹنٹ نوکری سے برخاست،مس کنڈکٹ پر انکوائری رپورٹ میں گنہگار ٹھہرنے پر 01جونیر کلرک کو بھی نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔ فرائض میں غفلت، لاپرواہی اور عدم توجہی پر 01سینئر وارڈن کی ایک سال سروس ضبط، اختیارات سے تجاوز کرنے پر سینئر ٹریفک وارڈن سمیت 4اہلکاروں کی ایک ایک سال کی سروس ضبط کر لی گئی۔ اس حوالے سے سی ٹی او عمارہ اطہر نے کہا کہ کرپشن اور اختیارات سے تجاوز ہرگز برداشت نہیں، بہترین کارکردگی کیلئے جزا اور سزا کے عمل کو یقینی بنایا جارہا ہے۔
سی ٹی او لاہور نے تمام لائسنس دفاتر میں کمپلینٹ رجسٹرز اور آفیشل واٹس نمبر 03042222089واضح کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ شہری نارواسلوک،کریشن، تجاویز و آرا کیلئے آفیشل واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بری شہرت اور اقربا پروری رکھنے والے لائسنسنگ عملہ کو فوری تبدیل کرنے،تمام لائسنس دفاتر میں فیس چارٹ بھی آویزاں کرنے کا حکم دیا۔ عمارہ اطہر نے کہا کہ شہریوں کی قیمتی تجاویز اور شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، شہریوں کو باعزت طریقہ سے لائسنس سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ سی ٹی او لاہور نے ڈرائیونگ سینٹرز کی مکمل مانیٹرنگ اور سرویلنس بڑھانے کا حکم دیا ہے۔