ایس ایس پی انویسٹی کے نوٹس پر مغویہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

ایس ایس پی انویسٹی کے نوٹس پر مغویہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر  کے نوٹس پر مغویہ بچی چند گھنٹوں میں بازیاب کر والی گئی۔انچارج انویسٹی گیشن لیاقت آباد خادم حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ 5سالہ بچی زینب کو بحفاظت بازیاب کیا ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے پولیس ٹیم کو بچی کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا تھابچی کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے بازیاب کروایا گیا کمسن بچی راستہ بھٹک جانے کی وجہ سے گم ہو گئی تھی۔

 ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین نے کہا کہ بچی کے والد نے تھانہ لیاقت آباد میں اس کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھابچی کی بحفاظت بازیابی پر ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین نے پولیس ٹیم میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ایس ایس پی انویسٹی ڈاکٹر انوش مسعود نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہے۔

مزید :

علاقائی -