ایمرجنسی سروسز کی پنجاب بھر میں 1226حادثات پر فوری کارروائی
لاہور (کر ائم رپو رٹر)ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں 1226ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 563افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا 769معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔
ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (77فیصد)موٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن اور لین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ ایمرجنسی ا عداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 724ڈرائیوز،64کم عمرڈرائیور، 491مسافراور136پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ262ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جس میں صوبائی درالحکومت286متاثرین کے ساتھ پہلے فیصل آباد 85حادثات میں 103متاثرین کے ساتھ دوسر ے، ملتان84حادثات میں 103متاثرین کے سا تھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل1351متاثرین میں 1086مرد اور265خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں 210افراد کی اوسط عمر18سال سے کم750افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ391زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں 1116موٹرسائیکلز،62آٹورکشے،126کاریں،23وین10مسافر بسیں،32ٹرک اور87دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔