عرس پر قیامِ امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، سی سی پی او
لاہور(کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے داتا گنج بخش ؒکے سالانہ عرس کے موقع پر دربار کا دورہ کیا اورسکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران ودیگرسینئر افسران نے سی سی پی او کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او نے داتا دربار میں داخلے سے قبل چیکنگ میکانز م کا معائنہ کیا اور ڈیوٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی سی سی پی او نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے دوران قیامِ امن کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں عرس کے موقع پر ملک بھر سے آنے والے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے ایلیٹ فورس،ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس ٹیمیں ملحقہ سڑکوں پر موثرگشت یقینی بنائیں پولیس ِ، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات فیلڈ میں موجود ہیں سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں کی مدد سے دربار کی نگرانی مسلسل عمل میں لائی جا رہی ہے لاہور پولیس ضلعی انتظامیہ،سیف سٹیز اتھارٹی اوردیگر تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ ٹیم کے طور پر کام کرے۔
عرس کی تقریبات کے دوران بہترین پارکنگ انتظامات اور ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔