شاہی قلعہ سٹاف ایسوسی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاج

شاہی قلعہ سٹاف ایسوسی ایشن کامطالبات کے حق میں احتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار)شاہی قلعہ لاہور سٹاف کالونی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں رانا عرفان شاہد گیلانی اور خواجہ ذیشان کی قیادت میں والڈ سٹی اتھارٹی کے سیکڑوں متاثرین نے اپنے اہل خانہ سمیت لاہور پریس کلب کے باہر ایک زبردست احتجاج کیا،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ والڈ سٹی اتھارٹی نے شاہی قلعہ لاہور اور دیگر جگہوں پر لوٹ مار کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔صدر مملکت، چیف جسٹس،وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب فی الفور والڈ سٹی اتھارٹی کو ختم کرکے ثقافت اور تاریخی ورثہ کی بحالی کے تمام منصوبہ جات و اختیارات محکمہ آثار قدیمہ پنجاب کو واپس منتقل کرنے کا حکم دیں۔