عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام ہڈیارہ میں کنونشن
لاہو(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتما م 7ستمبر تحفظ ختم نبوت گولڈن جوبلی، یوم الفتح کانفرنس مینار پاکستان کی تیاری کے سلسلے مین ختم نبوت کنونشن ہڈیارہ میں پیررضوان نفیس کی صدارت میں ہوا۔ سیکرٹری عالمی مجلس تحفظ ختم نبو ت مو لانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالنعیم، مولانا سید عبدالشکور شاہ، مولانا ابوکر حسانی، مولانا سمیع اللہ، بھائی ابراہیم ودیگر علماء اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علماء نے کہا تحفظ ختم نبوت کاکام کرنے والے آپؐ کی ذات کے نگہبان اور چوکیدار ہیں، ختم نبوت کے چوکیدار بیدار ہیں۔ سپر یم کورٹ کے متنازعہ فیصلے کو علماء کی آرا کے مطابق درست کرنے پرججز مبارکباد کے مستحق ہیں متنازعہ پہلو کو حذف کرنے کے فیصلہ پر پاکستان کی عوام اور علماء مولانا فضل الرحمن، مولانا تقی عثمانی اور دیگر مذہبی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں چیف جسٹس کی جانب سے بھی اپنے فیصلے میں متنازع پیراگراف کو حذف کرنے کا اعلان بھی خوش آئند قرار دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آئین اور انصاف کی جیت ہے۔ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، عوام شریعت اور آئین کے منافی کسی قسم کے فیصلوں کو قبول نہیں کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ سات ستمبر پاکستان کی تاریخ کا یادگار دن ہے جب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے دور میں ختم نبوت کے عقیدے کا پرچم قومی اسمبلی پر لہرایا جس میں بنیادی کردار اس دور کے جید علماء نے ادا کیا، اسی دن کی مناسبت سے مینار پاکستان میں 7 ستمبر کو عظیم الشان یوم فتح کے طور پر ایک عظیم الشان کانفرنس ہوگی جس میں تمام مکاتب کے علماء اور مشائخ، دینی وسیاسی قائدین شرکت کریں گے۔