گنگارام ہسپتال میں گائینی کا سٹیٹ آف آرٹ آپریشن تھیٹر فعال
لاہور(جنرل رپورٹر) گنگا رام ہسپتال میں گائنی کے جدید سٹیٹ آف دی آرٹ آپریشن تھیٹرز کو مریضوں کے لیے فنکشنل کر دیا گیاایم ایس گنگارام ہسپتال پروفیسر معین الدین نے گائنی بلاک کا تفصیلی جائزہ لیا اور تھیڑز کا افتتاح کیا۔گائنی بلاک ایم سی ایچ سنٹر میں جدید ماڈیولر آپریشن تھیٹر کا بھی معائنہ کیا۔ایم ایس گنگا رام نے کہا گنگارام ہسپتال میں کڑوروں کی لاگت سے تیار ہونے والے آپریش تھیٹر کو مکمل فعال کر دیا گیا ہے.ماڈیولر آپریشن تھیٹر انفیکشن فری اور جدید سہولیات سے آراستہ ہے۔گنگارام ہسپتال میں مریضوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کا عزم ہے۔گنگارام ہسپتال میں سب سے زیادہ مریض گائنی کے رپورٹ ہوتے ہیں.گائنی مریضوں کو اعلی معیار کی طبی سہولیات مفت میں فراہم کی جا رہی ہیں.