سکھیکی، پولیس مقابلہ میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

سکھیکی، پولیس مقابلہ میں ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھیکی (نامہ نگار) 40سے زائد مقدمات میں ملوث خطرناک اشتہاری ڈاکو پولیس مقابلہ میں  ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ گزشتہ روز سکھیکی پولیس محمد رمضان عرف آسو کو گرفتاری کے بعد ریکوری کیلئے لے جارہی تھی کہ مڑھ بلوچاں کے قریب ساتھی ملزمان نے چھڑانے کی غرض سے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔ 

اس دوران رمضان آسو ا پنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا جبکہ اسکے ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق رمضان آسو 40سے زائد مقدمات میں ملوث چلا آرہا تھا اور وہ حافظ آباد کے علاوہ شیخوپورہ اور فیصل آباد کی پولیس کو بھی مطلوب تھا، 

مزید :

کامرس -