پیر محل میں خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

پیر محل میں خطرناک ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان)  خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیو ں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 3فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیل کے مطا بق کھیکھا بنگلہ روڑ پر 4 ڈاکو راہگیروں کو لوٹنے کے لئے ناکہ لگائے کھڑے تھے ۔پولیس کے پہنچنے پر مذ کورہ ڈاکو گینگ نے اندھا دھند فائرنگ کر ڈالی جبکہ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی تو ڈا کو ؤں نے فصلوں میں چھپ کر پناہ لے لی، فائرنگ کا سلسلہ رکنے پر سرچ آپریشن کا آغاز کیا گیا تو ایک ڈاکو جسکی شناخت علی اکبرکے نام ہے ہوئی جوکہ مردہ حالت میں پایا گیا۔

 پی آر او عطاء اللہ کا کہنا تھا کہ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والاڈاکو انتہائی خطرناک ہونے کیساتھ متعدد تھانوں کی پولیس کو ڈکیتی، چوری اور دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب تھاجبکہ دیگر فرار ہونے والے تین ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے بھی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

مزید :

کامرس -