یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے فیصلہ پر ملازمین سراپا احتجاج،سٹورز بند کرنے کا اعلان

یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے فیصلہ پر ملازمین سراپا احتجاج،سٹورز بند کرنے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    لاہور (آئی این پی) وفاقی حکومت کے زیرانتظام یوٹیلیٹی سٹورز کو دو ہفتوں میں بند کرنے کے فیصلے پر ملازمین سراپا احتجاج تفصیل کے مطابق عوام کیساتھ سٹورز پرملازمت کرنیوالے ملازمین بھی اس فیصلے پر پریشان ہیں۔یوٹیلیٹی سٹورز دو ہفتوں میں بند کرنے کے فیصلے پرملازمین سراپا احتجاج ہیں،ملازمین نے سٹور بند کرنے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹوروں کو ہمارے حوالے کرے، ہم ٹیکس اور تنخواہیں دینگے۔ملازمین کا کہنا ہے کہ حکومت نے سٹوروں کو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا مگر ہزاروں ملازمین کے حوالے سے کچھ نہیں سوچا، حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینا پڑیگا حکومتی فیصلے سے نہ صرف غریب عوام کی سبسڈی بند ہوگی بلکہ اٹھارہ ہزار ملازمین بھی بے روزگار ہوجائینگے۔ملازمین نے وزیراعظم اور صدر سے فیصلہ واپس لینے کی اپیل کردی۔دوسری جانب عوام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے مہنگی بجلی اور ٹیکسز کے بوجھ تلے دبے عوام سے یوٹیلیٹی سٹوروں پر ملنے والا ریلیف بھی چھینا جارہا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -