پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین کی بھرتیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی پاکستان تحریک انصاف کی رہنما نادیہ خٹک کی جانب سے بھرتیوں کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرمیں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون،چیئرمین سینٹ ودیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں عدالت سے پارلیمنٹ میں خلاف قانون کی گئی تعیناتیوں کو غیرقانونی اور کالعدم قرار دینے، پارلیمنٹ میں تعیناتیوں کے انتخاب کے عمل کو شفاف اور سخت بنانے اور ایک جیسی مہارت رکھنے والے تمام عہدیداروں کو یکساں مواقع فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

درخواست دائر

مزید :

صفحہ آخر -