ججز، حساس اداروں اور حکومتی شخصیات کیخلاف پوسٹیں کرنیوالا ملزم گرفتار
سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر ججز، حساس اداروں اور حکومتی عہدیداروں کیخلاف توہین آمیز مواد اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سیالکوٹ میں ایک کارروائی کے دوران ملزم عبد الوحید کو گرفتار کیا گیا جبکہ اْس کے قبضے سے موبائل فون اور دیگر مواد بھی برآمدکرنے سمیت ملزم کے زیر استعمال فیس بک اکاؤنٹ ودیگر سماجی رابطے کے پلیٹ فارمز پر موجود اکاؤنٹس بھی حاصل کرلیے ہیں۔ترجمان کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر کے مزید تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔
ملزم گرفتار