لا پتہ بھائیوں کے کی سمیں حکومتی اداروں کی بے حسی افسوسناک:اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتہ بھائیوں کے کیس میں حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دیدیا۔ اظہر مشوانی کے 2 لاپتہ بھائیوں کی بازیابی کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جار ی کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ 6جون سے لاپتہ اظہر مشوانی کے بھائیوں کا کچھ معلوم نہ ہو سکا۔ عدالت نے حکومتی اداروں کی بے حسی کو افسوسناک قرار دیدیا۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایک صفحے پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ توقع ہے اٹارنی جنرل اس معاملے پر وزیر اعظم سے ملیں گے۔ حکومت کی جانب سے عدالت کے سامنے کمزور جواب دیا گیا۔ حکم نامے میں مزید لکھا گیا ہے کہ عدالت کو امید نہیں یہاں تک اس ملک کا چیف ایگزیکٹو اس کیس کی طرف توجہ دیگا۔ فریقین کی طرف سے اس معاملے میں بے حسی افسوسناک ہے درخواست گزار وکیل کے جزوی دلائل ہو چکے ہیں۔ آئندہ سماعت پر دستیاب بینچ کے سامنے کیس مقرر کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ