جسٹس شجاعت علی کی راولپنڈی میں بینچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس شجاعت علی خان نے راولپنڈی بینچ میں فرائض سر انجام دینے سے معذرت کر لی،جسٹس شجاعت علی خان کے پرسنل اسسٹنٹ نے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط ارسال کر دیا،خط میں موقف اپنایا گیا ہے کہ جسٹس شجاعت علی خان سرجری کے باعث راولپنڈی بینچ پر فرائض سر انجام نہیں دے سکتے، جسٹس شجاعت علی خان کی سرجری ہے بارے میں قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو پہلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے،ڈاکٹر نے جسٹس شجاعت علی خان کو لمبے سفر سے منع کر رکھا ہے،جسٹس شجاعت علی خان لاہور پرنسپل سیٹ پر عدالتی ذمہ داریاں ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
معذرت