ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ، ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے اغواء کی ملزمہ کا طبی معائنہ کرانے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر،جسٹس طارق سلیم شیخ ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر 27 اگست کو سماعت کریں گے،عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی الٹراساونڈ ایکسرے رپورٹ طلب کر رکھی ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تشدد کے باعث آمنہ عروج شدید اندرونی و بیرونی چوٹوں کا شکار ہیں، استدعا ہے کہ آمنہ عروج کا میڈیکل کرانے کا حکم جاری کیا جائے۔
ہنی ٹریپ کیس