آئی جی پنجاب مغوی کی بازیابی کیلئے کارروائی کریں، عدالت
لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے سافٹ ویئر انجینئر احسن ریاست کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے حکم دیا کہ آئی جی پنجاب مغوی کی بازیابی کیلئے بھی قانون کے مطابق کارروائی کرے،آئی جی پنجاب مغوی سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل رجسٹرار کو جمع کروائے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ احسن ریاست کو سافٹ وئر ہاؤس ڈیفنس سے اغوا ء کرلیا گیا،بیٹا کسی کریمنل کیس میں ملوث نہیں ہے،استدعا ہے کہ مغوی کی جان کو خطرہ ہے اسکی بازیابی کا حکم دیا جائے۔
بازیابی کیس