کامونکی ہسپتال میں شام کی او پی ڈی شروع،سٹاف کی کمی پوری کرینگے:عمران نذیر

کامونکی ہسپتال میں شام کی او پی ڈی شروع،سٹاف کی کمی پوری کرینگے:عمران نذیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                             لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کامونکی کا دورہِ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی اور ایمرجنسی میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات بارے دریافت کیا۔انہوں نے ایم ایس کو ادویات کی دستیابی اور بہترطبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اپنے دورہ کے دوران وہ ہسپتال کی ایمرجنسی، مردانہ و زنانہ وارڈز، سرجیکل،لیبارٹری اور میڈیسن وارڈز میں گئے۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نزیر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی سخت ہدایات ہیں کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے پر ہسپتال انتظامیہ ذمہ دار ہوگی۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر بہت جلد ہسپتال میں ایوننگ او پی ڈی کا آغاز کیا جائے گا اور ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کو موثر کرکے تمام ٹی ایچ کیو ہسپتالوں کے ساتھ اٹیچ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایچ کیو کامونکی میں مشینری کے ایشوز حل کئے جائیں گے۔ہسپتال کے ارد گرد عطائی اور جعلی ڈاکٹروں کا خاتمہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا موسم چل رہا ہے اورمنکی پاکس کی دنیا بھر میں بیماری آ رہی ہے۔اسلئے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے، انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر معیز کو ہدایت کی کہ وہ ہسپتال کے ارد گرد عطائی ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن لیں، انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ایکسرے اور الٹراساؤنڈ کی 24 گھنٹے سہولت مہیا کی جائے گی، بہت جلد ڈاکٹروں اور سٹاف کی کمی کو پورا کیا جائے گا۔

خواجہ عمران نذیر

مزید :

صفحہ آخر -