پی پی،(ن) لیگ کی اہم بیٹھک آج گورنر ہاؤس میں ہو گی
لاہور(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما صوبے میں پاور شیئرنگ پر بات چیت کے لئے آج (اتوار) کے روز گورنر ہاؤس میں بیٹھک کریں گے۔جس میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان شریک ہوں گے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضی اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔
اہم بیٹھک