عمران خان کی سیٹیاں سنائی دینے گلیں،اڈیالہ جیل میں ڈاکٹرز کا طبی معائنہ
راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا، جس کیلئے شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹر اڈیالہ جیل پہنچے۔جیل ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عاصم یوسف نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا، بعدازاں شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل سے واپس روا نہ ہو گئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو کچھ روز سے ٹنیٹس مرض کی شکایت ہے، ٹِنیٹس مرض سے مریض کے کانوں میں سیٹیاں بجتی ہیں، سر بھاری ہوتا ہے اور چکر آنے لگتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی کو اس سے قبل بھی یہ مرض ہوا تھا، سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوائی تجویز کی تھی، بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوائی لینے سے روک دیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے8اگست کو طبی معائنے کی درخواست کی تھی، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے۔
عمران طبی معائنہ