لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی ادارہ صحت نے لاہور کے سیوریج نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔انچارج انسداد پولیو پروگرام پنجاب کے مطابق لاہور کے علاقہ گلشن راوی کے ڈسپوزل اسٹیشن کے نمونوں میں پولیو وائرس پایاگیا۔انہوں نے بتایا قومی ادارہ صحت کو یہ نمونے 7 اگست کو بھجوائے گئے تھے۔انچارج انسداد پولیو پروگرام نے کہا نمو نے مثبت آنے پر انسدادپولیومہم شروع کی جائیگی، انسداد پولیو مہم 10 ستمبر سے مخصوص علاقوں میں ہوگی۔
پولیو وائرس