حکومت کا ”بلیواکانومی“ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

حکومت کا ”بلیواکانومی“ کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پرغور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے حکومت پاکستان نے 'بلیواکانومی، کے ذریعے معیشت بہتر بنانے پر غور شروع کردیا۔  'بلیواکانومی'کے ذریعے معاشی ترقی کیلیے کراچی میں کولمب کانفرنس آن لاجسٹکس 2024 منعقد کی گئی، 'بلیو اکانومی اقتصادی  ترقی،معاشی بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہے۔عالمی 'بلیواکانومی'میں پاکستان کا حصہ صرف0.25 فیصد ہے جو کہ عالمی برآمداتی منڈی میں سب سے کم ہے۔ماہی گیری کے روایتی طریقوں کا استعمال،غیرقانونی ماہی گیری، بد عنوانی اور انفراسٹرکچرکا خستہ حال ہونا 'بلیو اکانومی'کی ترقی میں رکاوٹ ہیں۔ میری ٹائم سیکٹرمیں بدعنوانی کی روک تھام کے لیے پاکستان نے میری ٹائم اینٹی کرپشن نیٹ ورک ڈنمارک کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان 'بلیو اکانومی' کے ذریعے جدید توانائی، میری ٹائم ٹرانسپورٹ اور سیاحت کو بھی فروغ دے سکتا ہے۔

بلیو اکانومی

مزید :

صفحہ اول -