دہشتگردی برداشت نہیں،9مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی:اسحاق ڈار

دہشتگردی برداشت نہیں،9مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            لاہور (جنرل رپورٹر) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ناراضی کے نام پر دہشتگردی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی۔حضرت علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے عرس کی تقریبات کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایک نئے منصوبے کا افتتاح ہوا ہے، مدینہ منورہ کی طرز پر خودکار طریقے سے کھلنے والی چھتریاں بنائی جائیں گی، اللہ تعالیٰ ہم گنہگاروں کے ہاتھوں سے منصوبہ مکمل کرائے۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کلمہ شریف کے نام پر بنا تھا، اللہ تعالیٰ اس ملک کی حفاظت روز قیامت تک کریں گے،ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ 2017 میں سیاسی عدم استحکام نہ ہوتا تو ملک معاشی قوت بن چکا ہوتا، جی 20 کی طرف جانے والا ملک گرکر 47 ویں معیشت بن گیا، 2018 کے بعد مہنگائی کا طوفان آیا، نوازشریف کے دور میں دہشتگردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، نواز شریف کی رہنمائی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے دن رات کوششیں ہو رہی ہیں، ناراضی کے نام پر دہشتگردی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، قانون اپنا راستہ اپنا رہاہے اور 9 مئی کے ذمہ داروں کو سزائیں ملیں گی۔

 اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -