سلام آباد ہائی کورٹ، آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے صرف 3 ججز دستیاب ہوں گے
اسلام آباد(آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے صرف 3 ججز دستیاب ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔ چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کیا۔ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق آئندہ ہفتے 26 اگست سے 30 اگست تک صرف 3 ججز دستیاب ہوں گے، آئندہ ہفتے کیسوں کی سماعت کیلئے 3 سنگل اور 1 ڈویژن بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس عامر فاروق، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیسوں کی سماعت کیلئے دستیاب ہونگے، دیگر پانچ ججز آئندہ ہفتے تعطیلات کے باعث دستیاب نہیں ہوں گے، آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بنچ اور لارجر بنچ بھی دستیاب ہوگا۔ یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 10 ستمبر تک ہیں۔
ججز