چہلم امام حسین کے سلسلے میں صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات مکمل 

چہلم امام حسین کے سلسلے میں صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (اسٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ سیدامتیاز علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں چہلم امام حسین کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی۔ اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کے علاوہ تمام اضلاع کے ڈائریکٹراورڈپٹی ڈائریکٹرنجی کمپنیز کے عہدیداران موجود تھے۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے اجلاس میں ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ چہلم امام حسین کے سلسلے میں امام بارگاہوں کے اطراف، مرکزی جلوس کے راستوں پر صفائی ستھرائی، مکینیکل سوئپنگ، سڑکوں کی دھلائی، اورچونے کا چھڑکابروقت انجام دیا جائے۔علاوہ ازیں ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ہدایت کی کہ چہلم کے دن جی ٹی ایس پر کچرا ڈالنے کا وقت معمول سے زیادہ رکھا جائے تاکہ کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ضلع کورنگی میں ڈسٹ بن کے ڈبوکی چوری کی شکایات پر انہوں نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرآپریشن کو ہدایت کی کہ متعلقہ اتھارٹیز کو خط لکھیں تاکہ قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکے۔ ضلع وسطی میں انہوں نے نجی کمپنی سے انٹرنل گلیوں میں صفائی سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اس سلسلے میں متعلقہ افسران نے بریفنگ میں بتایا کہ تمام افسران و عملہ امام بارگاہوں و جلوس کے منتظمین کے ساتھ رابطے میں ہیں مرکزی جلوس کے موقع پربروقت کچرا چننے اور صفائی ستھرائی کے لئے اضافی عملہ اور مشینری تعینات کی جائے گی جبکہ عزاداران کی سہولت کے لئے نشتر پارک سے کھارادرحسینیہ ایرانیان تک جلوس کے راستے میں ایم اے جناح روڈاور نشتر پارک پر کیمپ لگایا جائے گا کیمپ میں پانی کا انتظام اور انکی شکایات کے بروقت ازالے کے لئے عملہ موجودرہے گا۔ہر ڈسٹرکٹ میں کمانڈ اینڈ کنٹرول میں عملہ شکایات بروقت متعلقہ افسران تک پہنچانے کے لئے فعال ہوگا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے تمام چائنیز کنٹریکٹرزکو ہدایت کی ہے کہ وہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے میں کوئی کوتاہی نہ برتیں اور ترجیحی بنیاد پر سارے انتظامات کریں۔دریں اثنا انہوں نے شکایتی مراکز1128 کو فعال رکھنے اور عوامی شکایات کابروقت ازالہ یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔