زوجہ عبداللہ بخت بیگم اور سید عنایت شاہ لالا ایڈووکیٹ بریکوٹ پریس کلب میں پلریس کانفرنس

زوجہ عبداللہ بخت بیگم اور سید عنایت شاہ لالا ایڈووکیٹ بریکوٹ پریس کلب میں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                            بریکوٹ (بیورو نیوز)  زوجہ عبداللہ بخت بیگم،اور سید عنایت شاہ لالا ایڈوکیٹ بریکوٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سید جانزیب باچہ کے الزامات کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا۔ عنایت شاہ لالہ نے کہا کہ کل سوات پریس کلب میں سید جانزیب نے طارق حسین اور ان کے بھائی سید جبار شاہ پر جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ سید جانزیب نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ اپنے سوتیلے بھائی، جو کہ فاتر العقل ہے، اور اس کی بیوی اور اپنی سوتیلی ماں کا خرچ اٹھا رہا ہے، جو کہ سراسر جھوٹ ہے۔بخت بیگم، جو کہ سید جانزیب کے سوتیلے بھائی عبداللہ باچا کی بیوی نے کہا کہ ان کے سسر، جو کہ واپڈا سے XEN کے عہدے سے ریٹائرڈ تھے، ان کا تعلق سوات کے لالا گان قوم سے تھا اور ان کے پاس مختلف جگہوں پر جائیدادیں تھیں جن میں مدین، اسلام آباد، پنجیگرام اور کس تیند ڈاگ شامل ہیں۔ بخت بیگم کا کہنا تھا کہ سید جانزیب نے اپنے سسر حضرت سید اور ساس عائشہ سید (سابقہ MNA) کی سازش پر غیر قانونی طریقے سے جائیداد اپنے نام منتقل کی ہے، اور اس پر سول عدالت میں مقدمات زیر سماعت ہیں۔بخت بیگم نے مزید کہا کہ سید جانزیب نے میرے سسر کی دو گاڑیاں، جن میں ایک کسٹم پیڈ گرینڈی اور ایک نان کسٹم پیڈ پریوس شامل ہیں، بھی زبردستی اپنے قبضے میں لی ہیں اور انہیں ہمیں استعمال کرنے نہیں دیتے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر عبداللہ باچا فاتر العقل ہیں اور ان کے نام صرف 8144 مربع فٹ زمین ہے، جسے طارق حسین نے ریونیو کیس کے ذریعے ان کے حق میں تقسیم کیا ہے۔بخت بیگم نے واضح کیا کہ ان کا دیور سید جانزیب ان کے شوہر اور ساس کے شرعی حصے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور ان کی جائیداد کو ہڑپ کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سید جانزیب نے ان کے سسر کی پینشن بھی اپنے ماں کے نام منتقل کرائی ہے اور ان کی ساس کو اس سے محروم کیا ہے۔پریس کانفرنس کے اختتام پر بخت بیگم نے حکومت کے اعلیٰ حکام اور عہدے داران ڈی پی او سوات ڈی سی سوات سیشن جج اور سوات کے باشندگان سے انصاف کی اپیل کی اور جرگہ کا مطالبہ کیا تاکہ سید جانزیب، اس کی ساس اور سسر کو ان کے شرعی حق دینے پر آمادہ کیا جا سکے۔ میں اپنے ساتھ قران پاک لائی ہوں اگر ہم میں سے جو بھی فریق ناحق پر کھڑا ہو تو اللہ اس فریق کو تباہ و برباد کرے انہوں نے کہا کہ اگر ان کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا تو سید جانزیب، اس کا سسر حضرت سید، ساس عائشہ سید  ذمہ دار ہوں گے۔