تھانہ پروآ پولیس کی بدوران سنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی

تھانہ پروآ پولیس کی بدوران سنیپ چیکنگ کامیاب کارروائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)تھانہ پروآ پولیس کی بدوران سنیپ چیکنگ کامیاب کاروائی،چوری کا ایک اور کیس ٹریس،ملزم گرفتارسرقہ شدہ 1موٹرسائیکل برآمد، 1موٹرسائیکل قبضہ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ ناصر محمود کی زیر نگرانی ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں بلاتفریق جاری ہیں،تھانہ پروآ پولیس زیر قیادت ایس ڈی پی او پروآ نور حیدر خان ہمراہ ایس ایچ او گل شیر خان نے بدوران سنیپ چیکنگ درجنوں موٹرسائیکلوں، گاڑیوں اور مشکوک افراد کی چیکنگ کی جبکہ سنیپ چیکنگ کے دوران کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم نعیم حسین ولد وزیر حسین قوم روانڑا سکنہ بستی ندرانوالی ضلع بھکر کے قبضہ سے سرقہ شدہ موٹرسائیکل CG-125 ہنڈا کمپنی رجسٹریشن نمبر MNN-8262 برآمد کرکے ملزم کو حسب ضابطہ گرفتار کرلیا اسی طرح بدوران ناکہ بندی قوائد پورے نہ ہونے پر ایک عدد موٹرسائیکل ہنڈا کمپنی CG125 کو قبضہ پولیس کرلیا۔