کچہ، ڈاکوؤں کو انجام تک پہنچائیں گے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری
ملتان (نیوز رپورٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب فواد ہاشم ربانی نے شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کیرحیم یار خان کے دورے کے سلسلے میں انتظامات کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے ماچھکہ حملے میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکاروں کی عیادت بھی کی۔زخمی پولیس جوانوں کے حوصلے بلند تھے۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(بقیہ نمبر1صفحہ7پر)
شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر امجد راو نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ پرنسپل شیخ زید میڈیکل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فواد ہاشم ربانی نے زخمی پولیس اہلکاروں کو فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماچھکہ حملے میں شہید ہونیوالے اہلکاروں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی فیملیز کی مکمل دیکھ بھال کی جائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ کچیکے ڈاکووں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن جاری ہے۔