ڈسٹرکٹ بارملتان، شہدائے پولیس کیلئے دعائیہ تقریب

ڈسٹرکٹ بارملتان، شہدائے پولیس کیلئے دعائیہ تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملتان(خصو صی   ر پورٹر)  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے زیر اہتمام سانحہ رحیم یار خان میں شہدائے پولیس کے لئے دعائیہ تقریب سے سی پی او صادق ڈوگر،اور جنرل سیکرٹری سید عارف حسن شاہ نے خطاب کر تے ہوئے سانحہ رحیم یار خان میں پولیس اہلکاروں پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکاروں پر حملہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کاروائی (بقیہ نمبر2صفحہ7پر)

ہے اور شہداکا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے تمام شہداکے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہیں انہوں نے مذید کہا کہ سیکورٹی اہلکار نہ ہمارے بلکہ پاکستان کے محافظ ہیں جن کی قربانیوں کی وجہ سے ہم سکون کی نیند سوتے ہیں سید عارف حسن شاہ نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنی رٹ کو قائم رکھنے کے لئے ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تقریب کے اختتام پر راحت رضا ایڈووکیٹ نے ملک کی سلامتی اور شہدائے پولیس کی بخشش و بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کرائی تقریب میں جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار سید انیس مہدی،نائب صدر افتخار قریشی،خورشید خان، ملک الطاف مہے،ممبران ایگزیکٹیو اور وکلاکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔