تاجرہڑتال، کم ازکم تین دن دکانیں بند رکھنے کی تجویز
ملتان (نیوز رپورٹر)شہر کی چھوٹی تنظیموں نے بھی تاجر کازکیلئے 28 اگست کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا کاشف چوہدری،اجمل بلوچ،خواجہ شفیق اور خواجہ سلیمان صدیقی کو تاجر کاز کے لیے متحد ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے اور تجویز دی ہے کہ کم از کم تین دن کی ہڑتال کی کال دینی چاہیے تھی پریس کلب ملتان کے سامنے احتجاج بھی کیا اس سلسلہ م تاجروں وکلا،علما کرام۔ مذہبی رہنما ں اور سول سوسائٹی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تاجر ایک عرصہ سے مختلف ظالمانہ ٹیکسوں کا شکار ہیں اور چھو ٹا تاجر ایمانداری سے تمام ٹیکس(بقیہ نمبر5صفحہ7پر)
ادا کر رہا ہے بلکہ ہم سے تو حکومت بجلی کے بلوں میں ایڈوانس وانکم ٹیکس لے رہی ہے اب حکومت تاجر دوست سکیم تاجروں پر زبردستی لاگو کر رہی ہے جو نام تو دیا گیا ہے تاجر دوست سکیم کا لیکن حقیقت میں یہ تاجر دشمن اور پاکستان کی معیشت کے لئے خوفناک دشمن سکیم ہے، آئے روز بجلی کی قیمتوں میں اضافے سلیب کے نام پر خوفناک اضافہ، گیس کی قیمت میں آئے روزاضافہ اور اب فیول ایڈجسٹمنٹ کے نام پر گیس سمیت بجلی کے میٹروں کا کرایہ 1000 روپے کرنے جیسے ظالمانہ فیصلے یہ صرف ہم چھوٹے بڑے تاجروں پر ہی نہیں بلکہ پاکستان کی 25کروڑ عوام پر اس کے اثرات مرتب ہوں گے اور بجلی گیس کے بلوں سے نجات ملے گی توعوام بازاروں میں خریداری کے لئے آئیں گے انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ چھیناجارہا ہے ملک بھر میں 27اگست منگل کی صبح سے دوپہر11بجے تک کی علامتی ہڑتال کی کال دے رہا ہے اور28اگست کو بدھ کو مکمل کاروباری مراکز بند کر کے ہڑتال کریں گے 26اگست سے روانہ اپنے اپنے بازار بند رہیں