حکومت کا اسلام آباد کے  بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ انتخابات مؤخر ہونے کا خدشہ

حکومت کا اسلام آباد کے  بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ انتخابات مؤخر ہونے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

  اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کا فیصلہ  کیا ہے ذرائع کے(بقیہ نمبر8صفحہ7پر)

 مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کے بلائے گئے اجلاس میں اسلام آباد کے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی اداروں کے ڈھانچے میں تبدیلی کے لیے ترمیم کی جائے گی، قانون سازی کے بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات موخر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرچکا ہے، اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع ہونے کا سلسلہ جاری  ہے۔

بلدیاتی قانون