پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل آج سے شروع

  پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل آج سے شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان، میلسی(سٹی رپورٹر، نامہ نگار) پنجاب میں مون سون بارشوں کا نیا سپیل(آج) 25 اگست سے شروع ہوگا جو کہ 29 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، سرگودھا، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بارشیں متوقع ہیں۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق   ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے، کوہ سلیمان و کیرتھر رینج میں شدید بارشوں کے باعث رودکوہیوں میں سیلابی ریلوں کا اندیشہ ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کمشنرز، ڈی سیز، واسا، محکمہ آبپاشی، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ موسمی صورتحال کے بارے صوبے بھر (بقیہ نمبر21صفحہ7پر)

کی انتظامیہ کو بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ چہلم کے موقع پر ممکنہ مون سون بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے، خستہ حال چھتوں و عمارتوں میں محافل کے انعقاد سے گریز کریں، کنٹرول روم میں 24 گھنٹے صورتحال کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے۔

 بارش