پولیس گاڑی کی ٹکر، بچہ جاں بحق، تھانیدار، ڈرائیور معطل
بوریوالا(تحصیل رپورٹر)پولیس کی گاڑی کے نیچے آکر میاں بیوی اور دو معصوم بچوں کے کچلے جانے کا واقعہ،زخمی 10ماہ کا معصوم بچہ چل بسا،ایس ایچ او تھانہ صدر اور ڈرائیور معطل،مقدمہ بھی درج کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بورے والا میں لاہور روڈ پر تھانہ صدر پولیس کی گاڑی کے نیچے آکر موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اور انکے دو معصوم بچے شدید زخمی ہوگئے تھے جن میں سے ایک دس ماہ کا معصوم بچہ فیضان زخموں کی تاب نہ لاکر اسپتال میں دم توڑ گیاڈی پی او وہاڑی منصور امان نیواقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ صدر خضر حیات اورگاڑی کے ڈرائیور (بقیہ نمبر22صفحہ7پر)
مسعود احمدکو فوری طور پرمعطل کردیا اور متاثرہ خاندان کی طرف سے آنے والی درخواست کی روشنی میں ایس ایچ او، ڈرائیور اور دو نامعلوم کانسٹیبلوں سمیت چار افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیاڈی پی او وہاڑی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج حادثے کیزخمیوں کی عیادت کی اور انہیں یقین دلایا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں آپکے ساتھ ہیں۔