پی ایس او ڈپو محمود کوٹ، ہزاروں لٹر تیل ضائع، حکومت کو بھاری نقصان آئل مافیا کو بھی نوازنے کا انکشاف
کرمداد قریشی (نامہ نگار) پی ایس او ڈپو محمود کوٹ عملہ کی لاپرواہی، ٹینک اوور فلو ہونے پر ڈپو ایریا تیل سے بھر گیا، ہزاروں لیٹر تیل ضائع تفصیل کے مطابق باوثوق زرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز پاک عرب آئل ریفائنری سے پی ایس او نے پائپ لائن (بقیہ نمبر27صفحہ7پر)
کے زرئعے تیل منگوایا اور ٹینک کو بھرنا شروع کر دیا جبکہ لنچ ٹائم ہونے پر ڈپو انچارج علی ریحان ڈیوء افیسران حافظ عابد تنویر جعفری آصف مغل فواد سمیت تمام نااہل عملہ مبینہ طور پر ایک سوچی سمجھی سازش یا لاپروہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چلے گئے جسکی وجہ سے ٹینک اوور فلو کر گیا جبکہ ڈپو افیسران و عملہ لسی پی کر سویا رہا اور اوور فلو ہونے والا تیل ڈپو میں سمندر کی شکل اختیار کر گیا لنچ ٹائم کے ایک گھنٹہ بعد پتہ چلا کہ تیل پورے ڈپو میں پھیل چکا ہے جس پر پی ایس او افسیران نے تیل کو دوبارہ ٹینک میں بھرنے کیلیے اپنی ناکارہ مشینری کو استعمال کیا تو ناکامی ہوء جس پی ایس او انتظامیہ نے اپنے آئل مافیا کے بدنام زمانہ افراد کو ان کی مشینری سمیت ڈپو بلوایا اور تیل ٹینک میں لوڈ کروانا شروع کر دیا جبکہ اسی دوران مبینہ طور پر ہزاروں لیٹر تیل زمین میں ضائع ہو گیا اور سرکار کو مبینہ طور پر کرڑورں کا ٹیکہ لگا گیا جبکہ باوثوق زرائع نے مزید انکشاف کیا کہ انچارج سمیت ڈیوٹی افیسران نے آئل مافیا کے زرئعے سے بڑی مہارت اور چالاکی کے ساتھ ہزاروں لیٹر کے آئل ٹینکر لوڈ کروا کر ڈپو سے باہر نکلوا دئیے عوامی حلقوں نے حکومت وقت اور پی ایس او کے اعلی افیسران سے فوری نوٹس لے کر نااہل افیسران کے خلاف فوری کارواء کا مطالبہ کیا ہے،