حکومت بجلی معاملے پر اے پی سی بلا ئے،شاہدخاقان 

حکومت بجلی معاملے پر اے پی سی بلا ئے،شاہدخاقان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)سابق وزیر اعظم  اور عوام پاکستان پارٹی کے کنونئیر شاہد خاقان عباسی نے  حکومت کو بجلی کے معاملے پر اے پی سی بلانے کا مشو رہ دیتے ہوئے  کہا ہے  کہ بجلی کا ایشو ہے کیا پہلے سمجھنے کی ضرورت ہے۔ایک انٹرویو میں شاہد خاقان عباسی نے   وزیر توانائی اویس لغاری  کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ اگر 2 گھنٹے سے 50 ارب بچتے ہیں تو 24 گھنٹے بجلی بند کر کے 600 ارب روپے کی بچت کر لیں۔ سابق وزیر اعظم نے  کہا کہ نواز شریف  35 سال میرے لیڈر رہے ہیں ان سے ذاتی تعلقات ہے میری خواہش ہے کہ یہ تعلق برقرار رہے،میرا(بقیہ نمبر38صفحہ7پر)

 صرف ان کی سیاست سے اختلاف ہے۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہاکہ ہمارے ملک میں الیکشن کب ہوں گے اس کا کہنا مشکل ہے،پاکستان میں آج الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہے،ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ہے اگر آئین توڑنا چائیں تو آپ کی مرضی ہے۔

شاہدخاقان