پنجاب، نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ سرٹیفکیٹ کا اجراء 

پنجاب، نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ سرٹیفکیٹ کا اجراء 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نیوزرپورٹر) پنجاب میں بھی نان کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ سرٹیفکیٹ کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئے منصوبے میں کار، جیپ، موٹر سائیکل سمیت تمام نجی گاڑیوں کی فٹنس چیک کی جائے گی، پنجاب حکومت نے منصوبے میں ورکشاپس کے قیام کیلئے نجی شعبے سے درخواستیں طلب کر لیں۔ذرائع کے مطابق صوبے میں چلنے والی گاڑیوں میں کمرشل گاڑیوں کی تعداد 15 فیصد ہے جبکہ 85 فیصد نجی گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کا کوئی نظام نہیں ہے، منصوبہ سموگ کو روکنے کی ترجیحات کا حصہ ہے۔ اس سے قبل صرف کمرشل گاڑیوں کی فٹنس چیکنگ کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کیا جاتا تھا۔