سوئی گیس ٹاسک فورس کا مختلف علاقوں میں آپریشن،8کنکشن منقطع
ملتان (نیوز رپورٹر)سوئی ناردرن گیس یو ایف جی کنٹرول ٹاسک فورس ملتان کی جنرل منیجر کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے آٹھ میٹر منقطع کرکے پانچ ایکسٹینشن بھی اتروا دیں، تفصیلات کے مطابق آج خانیوال میں تین اور ملتان میں سے پانچ میٹر منقطع کئے گئے، تین صارفین کے میٹر ٹیمپرنگ کی بنا مشکوک پائے گئے انکے میٹر منقطع کر دیئے گئے، تین صارفین کے میٹر سروس(بقیہ نمبر30صفحہ7پر)
سے دور لگے ہوئے پائے گئے، جس کی وجہ سے محکمہ کو لیکج کی مد میں نقصان کا سامنا تھا ان کے میٹر منقطع کر دیئے گئے، ایک صارف جس کی درخواست ریکوری سیکشن نے کی تھی کہ میٹر کاٹنے میں مزاحمت کا سامنا ہے اس کا میٹر بھی منقطع کردیا گیا، ایک صارف جو کہ نان بلنگ پر تھا اسکا میٹر منقطع کرکے مزید محکمانہ کاروائی کی سفارش کردی گئی، پانچ صارفین جو کہ OGRA پالیسی کے خلاف ایک سے زائد گھروں کو گیس دے رہے تھے انکی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں۔ اسکے علاہ ٹاسک فورس کی خصوصی ریکوری ٹیم نے 39000 روپے کی ریکوری بھی کروائی، تین صارفین جن کے میٹر سروس سے دور لگے ہوئے تھے انکے میٹر سروس پر واپس منتقل کروائے گئے۔ ٹاسک فورس کی ٹیم نے پانچ کمرشل صارفین کو بھی چیک کیا جن کے ساتھ گھریلو میٹر بھی لگے ہوئے تھے، چیکنگ پر ان کا استعمال قانون کے مطابق پایا گیا۔