یوٹیلیٹی سٹور ز بند کرانا نا اہل حکومت کی غریب دمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے:بیرسٹر ڈاکٹر سیف

یوٹیلیٹی سٹور ز بند کرانا نا اہل حکومت کی غریب دمن پالیسی کا واضح ثبوت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    پشاور(سٹاف رپورٹر)صوبائی مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے یوٹیلٹی سٹورز بند کرانے پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز بند کرانا نااہل حکومت کی غریب دشمن پالیسی کا واضح ثبوت ہے، یوٹیلٹی سٹورز غریب عوام کے لئے ریلیف کا واحد ذریعہ تھے۔اپنے دفتر سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مینڈیٹ چور حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام کو اس ریلیف سے بھی محروم کیا، لاکھوں کی تعداد میں لوگ یوٹیلٹی سٹورز میں برسرروزگار تھے۔مشیر اطلاعات نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹور بند کرانے سے ہزاروں کی تعداد میں خاندانوں کا ذریعہ معاش بھی چھینا گیا اور اسی وجہ سے یوٹیلٹی سٹورز ملازمین جعلی حکومت کے اس ظالمانہ فیصلے کے خلاف احتجاج پر ہیں۔بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ ٹک ٹاکر مریم نواز ذاتی تشہیراور نااہل حکومت اشتہاری مہم پر اربوں روپے خرچ کررہے ہیں مگر یوٹیلٹی سٹورز کے لئے پیسے نہیں ہیں۔ مینڈیٹ چوروں کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ شریف خاندان قومی خزانہ بے دردی سے لوٹ رہا ہے عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا جعلی حکومت کے خاتمے میں ہی عوام کی بہتری ہے جب تک یہ ٹولہ ملک پر مسلط ہوگا غریب کی زندگی اجیرن ہی رہیگی

مزید :

صفحہ اول -