اسرئایل کوکٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے جوابدہ ہونگے:شہباز شریف

اسرئایل کوکٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے جوابدہ ہونگے:شہباز شریف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                                                                                    اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں)فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور غذائی قلت سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے او سی ایچ اے کی رپورٹ پر وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے فور ی کار ر وائی کا مطالبہ کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا اقوام متحدہ کی رپورٹ خوفناک اور مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کے اسرائیلی جرم کا ثبوت ہے، رپورٹ گواہی دے رہی ہے کوئی دن ایسا نہیں جس میں بیگناہ فلسطینیوں کا لہو نہ بہایا گیا ہو، اقوام متحدہ کی رپورٹ بتا رہی ہے اسرائیل کا سب سے بڑا نشانہ فلسطینی بچے بن رہے ہیں، صاف نظر آ رہا ہے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل ختم کررہا ہے، فلسطینیوں کی نسل کشی کا سلسلہ شروع ہوئے 322 دن ہوگئے ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے کی رپورٹ سے تصدیق ہوتی ہے مہلک ہتھیاروں سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، بھوک کو فلسطینیوں کیخلاف بطور ہتھیار استعمال کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ریاست کو کٹہرے میں کھڑا نہ کیا گیا تو عالمی ادارے خود کٹہرے میں کھڑے ہونگے، عالمی اداروں کی رپورٹس اسرائیل کیخلاف سنگین فرد جرم ہیں، انسانیت کے قاتلوں کو سزا دی جائے اور مظلوموں کا تحفظ کیا جائے۔شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان فلسطینیوں خاص طور پر بچوں کیلئے خوراک کی ترسیل کو مزید تیز کریگا۔

وزیر اعظم رد عمل 

مزید :

صفحہ اول -