برج قوس،سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
ایک بار پھر صورتِ حال کسی اہم موڑ کی طرف لے کر جا رہی ہے، آپ کو چوکنا رہنا ہے اور کسی بڑے فیصلے کے لئے اب تیار بھی ہو جائیں۔ آپ نے اگر اب مناسب قدم اٹھا لیا تو پھر آنے والے دنوں میں وارے نیارے ہو جائیں گے۔ جو لوگ روز گار یا نوکری وغیرہ کی تلاش میں ہیں ان کے لئے بڑی خوشخبری ہے اور جن کا رشتہ وغیرہ طے نہیں ہو رہا تھا، وہ بھی اچھی خبر سن سکیں گے۔