وزیراعلی کے پی کی زیر صدارت اجلاس کی اندرونی کہانی منظرعام پر، علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی سے اعتماد حاصل کرنے کیلئے اقرار نامے پر دستخط کرا لیے

Aug 25, 2024 | 11:26 AM

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی۔ گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراءسے اعتماد حاصل کرنے کے لیے اقرار نامے پر دستخط کرا لیے۔

وزیراعلی ہاﺅس پشاور میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے 70 سے زیادہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے شرکت کی جبکہ اراکین اسمبلی عاطف خان، جنید اکبر ، شکیل خان اور شہرام ترکئی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور صوبہ کی انتظامی صورتحال پر غور کیا گیا، وزیراعلیٰ نے اجلاس کے دوران اراکین اسمبلی سے اقرار نامے پر دستخط لیے، اقرار نامے پر دستخط وزیراعلیٰ، بانی پی ٹی آئی اور گڈ گورننس کمیٹی پر اعتماد سے متعلق تھے۔رکن قومی اسمبلی شیرعلی ارباب نے اقرار نامے پر دستخط نہیں کیے۔

 ذرائع کے مطابق شیرعلی ارباب نے گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے گڈ گورننس کمیٹی کے ارکان پر اعتراض کیا، اجلاس میں شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی سے متعلق بھی گفتگو ہوئی۔

مزیدخبریں