پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سڑکوں کے اطراف اور درمیان میں گرین بیلٹس بنانے اور مسلسل دیکھ بھال کی ہدایت کی گئی ہے،وزیراعلیٰ مریم نواز نے انتظامیہ کو شہروں کی بیوٹی فیکشن پر مزید فوکس بڑھانے کی ہدایت کی،وزیراعلیٰ مریم نواز نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کاحکم بھی دیا ہے۔