(ن )لیگ، پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ معاملے پر اجلاس طلب
لاہور(ڈیلی پاکستان آ ن لائن)مسلم لیگ( ن) اور پیپلزپارٹی میں پاور شیئرنگ معاملے پر اجلاس طلب کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل" جیو نیوز" کے مطابق آج دن 2بجے مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں ہوگا، پاور شیئرنگ کے وعدوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا،
ذرائع کاکہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے تحفظات بھی اجلاس میں زیرغور آئیں گے،پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پاورشیئرنگ پر مشاورت ہوگی، معاہدے کے دیگر نکات پرعمل درآمد کیلئے ٹائم فریم طے کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق( ن) لیگ کی مذاکراتی کمیٹی میں اسحاق ڈار، مریم اورنگزیب ،ملک احمد خان شامل ہیں جبکہ پی پی کے پرویز اشرف، ندیم افضل چن، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی شریک ہوں گے۔