اسلام آبادبلدیاتی انتخابات؛13ہزار907امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزد گی جمع کرانے میں 3روز باقی رہ گئے،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،مجموعی طور پر 13ہزار907امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔
نجی ٹی وی چینل "جیو نیوز" کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ کسان سیٹ کیلئے 332کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے،یوتھ کی نشستوں کیلئے 314 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، اسی طرح اقلیتی نشستوں کیلئے 123،خواتین نشستوں کیلئے 632کاغذات نامزدگی موصول ہوئے،جنرل نشستوں کیلئے 1 ہزار 889امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 3ہزار738کاغذات نامزدگی ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس کو موصول ہوئے،کاغذات نامزدگی 28اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے،الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات9اکتوبر کو ہوں گے۔
بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے میں 3روز باقی رہ گئے ہیں،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل اور جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن کے مطابق مختلف امیدواروں نے 13ہزار907کاغذات نامزدگی حاصل کرلئے،چیئرمین ، وائس چیئرمین کیلئے 448امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔