اسلام آباد کے بعد تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا امکان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد کے بعد تحریک انصاف کا لاہور کا جلسہ بھی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریک انصاف نے لاہور میں 27اگست کو جلسے کا اعلان کررکھا ہے،تاحال انتظامیہ کی جانب سے تحریک انصاف کو جلسہ کیلئے باضابطہ اجازت نہیں ملی،پی ٹی آئی کی جانب سے ڈی سی لاہور کو پانچویں درخواست جمع کرا دی گئی۔